25 نومبر 2011 - 20:30

لاہور...جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے نیٹو ہیلی کاپٹرز کی فائرنگ سے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا جانا چاہیے۔

ابنا: لاہورسے جاری بیان میں سید منور حسن کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا سنگین واقعہ ہے،اس پر صرف روایتی احتجاج کرکے خاموش نہیں ہو جانا چاہیے بلکہ عملی اقدامات بھی کیے جانے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کی سپلائی لائن فوری طورپر بند کر دی جائے،امریکیوں سے ہوائی اڈے خالی کرائے جائیں اور امریکی جنگ سے علیحدگی کا اعلان کیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت حملوں کو برداشت کرتی رہی تو کل کو ایٹمی اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔  .......

/169